جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

پی ایس ایکس 100 انڈیکس پہلی بار 90 ہزار کی تاریخی سطح عبور کر گیا

25 اکتوبر, 2024 12:38

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور جمعہ کو انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے ابتدائی گھنٹوں کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی بار 90 ہزار کی تاریخی سطح عبور کر گیا۔

دوپہر 12 بجے بینچ مارک انڈیکس 1,154.07 پوائنٹس یا 1.3 فیصد اضافے کے ساتھ 90,100.05 کی سطح پر منڈلا رہا تھا۔ یہ 90,180.51 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جو انٹرا ڈے کی ریکارڈ سطح ہے۔

آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکوں، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں اور او ایم سیز سمیت انڈیکس ہیوی سٹاک میں خریداری دیکھی گئی۔

او جی ڈی سی، پی پی ایل، ایس ایس جی سی، این بی پی اور ایم ای بی ایل سمیت انڈیکس ہیوی اسٹاک میں بھی زبردست کاروبار ہوا۔

حالیہ ہفتوں کے دوران سٹاک مارکیٹ میں بہتری کا رجحان رہا ہے جس کی وجہ بہتر معاشی اشاریوں اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے آئندہ اجلاس میں پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی کی توقعات ہیں۔

تجزیہ کاروں کا اندازہ ہے کہ شرح سود میں کم از کم 200 بیسس پوائنٹس کی کمی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس  بھی زبردست تیزی کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی اور بینچ مارک انڈیکس 1,751.45 پوائنٹس یا 2.01 فیصد اضافے کے ساتھ 88,945.99 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔