جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

مصنوعی ذہانت کی چپس بنانیوالی کمپنی این ویڈیا نے ایپل کو شکست دیدی

26 اکتوبر, 2024 14:38

این ویڈیا اپنے حصص ں میں ریکارڈ اضافے اور مصنوعی ذہانت کی چپس کی بڑھتی مانگ کے سبب ایپل کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی بن گئی۔

ایل ایس ای جی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ این ویڈیا کی اسٹاک مارکیٹ کی قدر مختصر طور پر 3.53 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی جو ایپل کے 3.52 ٹریلین ڈالر سے کچھ زیادہ ہے۔

این ویڈیا کی مارکیٹ ویلیو 3.47 ٹریلین ڈالر رہی جبکہ ایپل کے حصص میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد آئی فون بنانے والی کمپنی کی مالیت 3.52 ٹریلین ڈالر رہی۔

این ویڈیا اے آئی کمپیوٹنگ میں استعمال ہونے والے پروسیسرز کی سب سے بڑی سپلائر ہے اور کمپنی مائیکروسافٹ، الفابیٹ، میٹا پلیٹ فارمز کے درمیان ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی پر غلبہ حاصل کرنے کی دوڑ میں سب سے بڑی فاتح بنی۔

کمپنی کے اسٹاک میں اکتوبر میں اب تک تقریبا 18 فیصد اضافہ ہوا، اے جے بیل کے انویسٹمنٹ ڈائریکٹر روس مولڈ نے کہا کہ مزید کمپنیاں اب اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصنوعی ذہانت کو اپنا رہی ہیں اور این ویڈیا چپس کی مانگ مضبوط ہے۔

ادھر ایپل اپنے اسمارٹ فونز کی کم مانگ سے نبردآزما ہے۔ تیسری سہ ماہی میں چین میں آئی فون کی فروخت میں 0.3 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ حریف ہواوے کے تیار کردہ فونز کی فروخت میں 42 فیصد اضافہ ہوا۔

این ویڈیا، ایپل اور مائیکروسافٹ کے حصص کا ٹیکنالوجی سیکٹر کے ساتھ ساتھ وسیع تر امریکی اسٹاک مارکیٹ پر بہت بڑا اثر ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔