معمولی کیلا دوبارہ کروڑوں میں نیلامی کیلئے پیش

معمولی کیلا دوبارہ کروڑوں میں نیلامی کیلئے پیش
موریزیو کیٹلن نے حیرت انگیز فن پارہ کامیڈین کو ایک ملین ڈالر سے 15 لاکھ ڈالر کے درمیان نیلامی کیلئے پیش کر رہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق نیلامی گھر کے ترجمان نے سی این این کو بتایا کہ کامیڈین ایک تصوراتی آرٹ ورک ہے اور اس کے اندرونی مواد کو ہر تنصیب کے ساتھ تبدیل کیا جاتا ہے۔
میامی کے گروسری اسٹور سے خریدے گئے کیلے سے تیار کردہ کامیڈین نے بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے اور عالمی توجہ حاصل کر لی ہے۔
کچھ ناقدین نے اسے مارسیل ڈوچیمپ جیسے تصوراتی فنکاروں کی وراثت کی طرف اشارہ کے طور پر دیکھا، جن کے مشہور پیشاب خانے نے آرٹ کے روایتی تصورات کو چیلنج کیا تھا۔
مزید پڑھیں:گوگل کا آرٹیفیشل انٹیلجنس سے متعلق بڑا فیصلہ
خیال رہے کہ پہلی بار 2019 میں آرٹ باسل میامی بیچ پر 120 ہزار ڈالر کی قیمت کے ساتھ پیش کیا گیاتھا، تاہم کامیڈین آرٹ نے سوشل میڈیا پر بحث کو جنم دیا اور اپنے غیر روایتی تصور اور اعلی قدر کے ساتھ ناقدین کو تقسیم کر دیا ہے۔
سوتھیبیز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کیلا اور لگی ہوئی ٹیپ 2019 سے اصل حالت میں ہے۔ سوتھیبیز کو توقع ہے کہ یہ کیلا نیلامی کیلئے واپس آنے کے ساتھ ہی اسی طرح کی دلچسپی پیدا کرے گا، جس سے جمع کنند گان کو ایک معاصر آئیکون کے مالک ہونے کا موقع ملے گا جو آرٹ کی نوعیت پر سوال اٹھاتا ہے۔
جیتنے والی بولی کیلئے خریدار کو ڈکٹ ٹیپ کا رول، ایک تازہ کیلا، صداقت کا سرٹیفکیٹ، اور سرکاری تنصیب کی ہدایات ملیں گی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












