برطانوی ارکان پارلیمان کا عمران خان کی رہائی میں دلچسپی

برطانوی ارکان پارلیمان کا عمران خان کی رہائی میں دلچسپی
لندن: برطانیہ کے 20 ارکان پارلیمنٹ نے برطانوی زیر خارجہ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے 20 اراکین پارلیمنٹ نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی پر زور دیا ہے کہ وہ حکومت پاکستان کیساتھ رابطہ کریں اور عمران خان کی اڈیالہ جیل سے رہائی کا مطالبہ کریں۔
انہوں نے اس سلسلے میں حکومت پاکستان کے ساتھ رابطے پر بھی زور دیا۔ یہ خط لیورپول ریور سائیڈ کے رکن پارلیمنٹ کم جانسن نے عمران خان کے مشیر برائے بین الاقوامی امور زلفی بخاری کی درخواست پر لکھا ہے اور اس پر تمام جماعتوں کی جانب سے کامنز اور لارڈز دونوں کے اراکین کے دستخط ہیں۔
مبصرین کے مطابق پاکستان کے دشمنوں اور ہندوستان کے حامیوں اور پاکستان کے نیوکلیئر ہتھیاروں کے دشمنوں سے پاکستان کیخلاف من گھڑت پراپیگنڈا کرتے رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں:امریکی قانون سازوں کا بائیڈن کو خط، عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا
پاکستانی مبصرین کے مطابق پہلے صیہونی ایجنٹ فرمز کا انتخاب کرکے عمران خان کیلئے لابی کرتے ہیں، بھاری بھرکم پیسہ لگایا جاتا ہے۔
ان حامیوں سے عمران خان کیلئے خط لکھوائے جاتے ہیں تاکہ پاکستان کی حکومت اور ادارے بدنام ہوں اور ایک بد زبان فتنے کو آزاد کروایا جا سکے تاکہ پھر سے حکومت میں آکے اپنےان صیہونی آقاؤں کے مقاصد کو پورا کرسکے۔ یہ سلسلہ یہی ختم نہیں ہوتا بلکہ اس کے بعد ہندوستان کا میڈیا اس کو ہوا دیتا ہے۔
مزید پڑھیں:امریکی اراکین کانگریس؛ عمران خان کی رہائی کیلئے لکھے گئے خط کا ڈراپ سین ہو گیا
خط پر دستخط کرنے والوں میں کم جانسن ایم پی، اسٹیو ودرڈن ایم پی، اپاسنا بیگم ایم پی، پاؤلا بارکر ایم پی، لیام بائرن ایم پی، روزی ڈوفیلڈ ایم پی، پاؤلیٹ ہیملٹن ایم پی، پیٹر لیمب، اینڈی میکڈونلڈ، گل فرنیس، ابتسام محمد ایم پی، بیل ریبیرو ایڈی ایم پی، زارا سلطانہ ایم پی، نادیہ وٹوم ایم پی، بارونس جون بیکویل، بیرونس کرسٹین بلور، لارڈ ٹوڈوانفیل شامل ہیں۔ لارڈ پیٹر ہین اور لارڈ جان ہینڈی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












