جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

27 اکتوبر, 2024 12:30

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا گیا۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کرتے ہوئے سابق کپتان بابراعظم،محمد رضوان اے کیٹگری میں شامل کیا ہے جب کہ شاہین آفریدی،نسیم شاہ سینٹرل کنٹریکٹ بی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے ریڈ بال کپتان شان مسعود کو بھی کیٹگری بی میں شامل  کیا گیا ہے جب کہ ساجد خان اور نعمان علی بھی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق شاداب خان ، عب اللہ شفیق ، سلمان آغا، سعود شکیل سی کیٹگری میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:پی سی بی کا سلیکشن کمیٹی سے متعلق بڑا فیصلہ

کنٹریکٹ کے مطابق حارث رؤف اور صائم ایوب کو بھی سی کیٹگری میں شامل کیاگیا ہے جب کہ کیٹگری ڈی میں عامرجمال،وسیم جونیئر ،میر حمزہ،خرم شہزاد،محمدعلی شامل ہیں۔

کنٹریکٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ عثمان خان،عرفان خان،حسیب اللہ،عباس آفریدی ،کامران غلام کیٹگری ڈی میں شامل ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔