جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

حزب اللہ نے مزید 4 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم رسید کردیا

27 اکتوبر, 2024 18:29

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جنوبی بارڈر کے قریب اسرائیلی فوج کیساتھ جھڑپ میں مزید 4 فوجیوں کو جہنم واصل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں اسرائیل کے 4 فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 14 اہلکار زخمی ہیں۔

ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی شناخت 43 سالہ کمانڈر ربی ابراہم یوزف گولڈ برگ، 30 سالہ ماسٹر سارجنٹ گیلاد ایلمالیچ، 29 سالہ امیت چیت اور 36 سالہ میجر الیاف امرام ابیتبول کے ناموں سے ہوئی۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ نے اسرائیل پر ایک دن میں 48 حملے کرڈالے

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ سے جھڑپ میں دیگر 14 اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں: 2 روز میں اسرائیل کے 10 فوجیوں کو حزب اللہ نے جہنم رسید کردیا

بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں حزب اللہ کے 3 جنگجو بھی مارے گئے جو مقامی کمانڈرز تھے جب کہ گزشتہ ایک ماہ لبنان میں مارے گئے اسرائیل فوجیوں کی تعداد 36 ہوگئی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ بے گھر یہودیوں کی اپنے گھروں کو واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔