کورنگی میں ڈانس پارٹی! پولیس خاموش تماشائی

کورنگی میں ایلیٹ کلاس کی نوجوانوں کی ڈانس پارٹی! پولیس خاموش تماشائی (فوٹو: فائل)
کراچی کے علاقے کورنگی میں ایلیٹ کلاس کی جانب سے منعقدہ ڈانس پارٹی کے علاقہ مکینوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق 14 اکتوبر کو کورنگی میں ڈانس پارٹی کی اجازت کیلئے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کے دفتر سے رجوع کیا گیا۔
ایک خط کے مطابق ایس ایس پی آفس نے درخواست موصول ہونے کے بعد اسے اجازت کیلئے ڈی سی آفس کو بھجوا دیا جس کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔
متنازع پارٹی میں امیر زادوں نے شرکت کی ویڈیوز بھی وائرل ہورہی ہیں تاہم نازیبا ہونے کی وجہ سے شیئر نہیں کی جارہیں۔ اس پارٹی نامناسب ڈرنکس سمیت دیگر اشیاء کا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا تھا۔
اہل علاقہ نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ او کو واقعہ سے متعلق آگاہ کیا تو مبینہ طور پر اپنا فون بند کردیا جبکہ میڈیا کے نمائندوں کو "خاموش رہنے” کا مشورہ دیتے ہوئے کہا، "پرمٹ ڈی سی اور ایس ایس پی کورنگی سے آیا ہے۔ میں کیا کر سکتا ہوں؟۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












