جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

نامناسب لباس پر تنقید کیوں کی؟ اداکارہ ناقدین پر برہم

27 اکتوبر, 2024 19:43

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے ناقدین کو سوشل میڈیا کے ذریعے تنقید کا جواب دیدیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 4.3 ملین فالوورز رکھنے والی علیزے شاہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ ‘مجھے پتہ ہے کہ پاکستانی ہونے کے ناطے میرا منفرد فیشن سینس لوگوں کو عجیب لگتا ہے، مگر یہ میرا مسئلہ نہیں’۔

انہوں نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ‘میں ایک پبلک فگر ہوں، پبلک پراپرٹی نہیں، لہٰذا اپنی فضول رائے اپنے پاس رکھیں!’۔

مزید پڑھیں: نامناسب لباس؛ علیزے کی بولڈ لُک! مداح بھڑک اُٹھے

اداکارہ نے کہا کہ ‘مجھے اُن پر ترس آتا ہے جو مجھ سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ شاید انہیں خود کبھی پیار نہیں ملا’۔

مزید پڑھیں: "آن اسکرین کسی اداکار کیساتھ بوسہ کرنا پڑا تو تیار ہوں”

علیزے شاہ اِن دنوں امریکہ میں چھٹیاں گزار رہی ہیں اور اس دوران انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے اپنی تصاویر اور پیغامات شیئر کر رہی ہیں۔

گزشتہ روز بھی نامناسب بولڈ لباس میں ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ ڈینی ذی کے گانے ماہی وی پر لپ سنگنگ کرتی نظر آرہی تھی اور ناقدین نے انہیں شدید ٹرول کیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔