"جنگ کے اصول ہوتے ہیں لیکن صہیونی تمام حدود پامال کرچکے”

(فوٹو: فائل)
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیلی حملوں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست اسرائیل، ایران کا غلط اندازہ لگا رہا ہے۔
مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی ایران کے حوالے سے غلط اندازہ لگا رہے ہیں اور وہ اب تک ایرانی عوام کی طاقت اور عزم کو نہیں سمجھ سکے، ہمیں انہیں یہ سمجھانے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر کا پاسداران کو اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی کا حکم
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ یہ کام کیسے ہونا ہے یہ ہمارے ذمہ داران کو صحیح طریقے سے طے کرنا چاہیے اور جو کچھ اس ملک اور قوم کے مفاد میں ہے، اسے انجام دینا چاہیے تاکہ وہ سمجھ جائيں کہ ایرانی قوم کون ہے اور اس کے جوان کیسے ہیں؟۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ نے مزید 4 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم رسید کردیا
رہبر انقلاب نے غزہ میں جاری بچوں اور خواتین کے قتل عام پر اسرائیلی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے کچھ اصول، قوانین اور حدود ہیں اور ایسا نہیں ہے کہ جنگوں میں تمام حدود کو پامال کر دیا جائے لیکن مقبوضہ علاقوں پر حکمرانی کرنے والے مجرم گینگ نے تمام حدود اور اصولوں کو اپنے پیروں تلے روند دیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












