جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

ویب سیریز ‘مرزا پور’ کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

28 اکتوبر, 2024 10:47

پرائم ویڈیو کی سپرہٹ سیریز مرزاپور اب سینما گھروں میں بطور فلم ریلیز ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار پنکج ترپاٹھی نے کلین بھیا، علی فضل نے گڈو پنڈت، دیویندو نے منا ترپاٹھی کا کردار ادا کیا ہے جب کہ ابھیشیک بنرجی کے ساتھ یہ فلم 2026 میں ریلیز کی جائے گی۔

یہ فلم مرزاپور کی دنیا میں پھیل جائے گی، جہاں گینگسٹرز اپنے متعلقہ کرداروں کو زندگی سے بڑے تھیٹر تماشے میں دوبارہ پیش کریں گے۔

فلم کے بارے میں ایکسل انٹرٹینمنٹ کے پروڈیوسر رتیش سدھوانی اور فرحان اختر نے کہا مرزاپور کے بہترین تجربے کو ایک بار پھر بڑی اسکرین پر اپنے ناظرین کے سامنے لانا ہمارے لئے ایک سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویب سیریز کے تین کامیاب سیزن کے دوران  اس مشہور فرنچائز نے اپنی طاقتور کہانی اور یادگار کرداروں کے ذریعہ مداحوں کے دل جیتے ہیں۔

فلم پروڈیوسر نے کہا کہ ہمیں یقین ہے اس طرح کی قیمتی سیریز کو ایک فلم میں ڈھالنے سے بلاشبہ اس سے بھی زیادہ دلچسپ نظارہ دیکھنے کو ملے گا اور صارفین اس میں مگن ہو جائیں گے۔

فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کا کہنا تھا کہ ہم ایک بار پھر پرائم ویڈیو کے ساتھ تعاون کرنے اور ایک شاندار سنیما تجربہ فراہم کرنے کے منتظر ہیں۔

مرزاپور فلم کو ایمیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز اور ایکسل انٹرٹینمنٹ کی حمایت حاصل ہے، اس فلم کو پونیت کرشنا نے تخلیق کیا ہے اور اس کی ہدایت کاری گرمیت سنگھ کریں گے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔