اداکارہ ارمینا خان کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی

اداکارہ ارمینا خان کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی
برطانیہ میں مقیم معروف پاکستانی اداکارہ ارمینا خان کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی۔
انسٹاگرام پر ’بن روئے’ کی اداکارہ ارمینا خان نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو دلخراش خبر سے آگاہ کیا۔
ارمینا رانا خان نے اپنے جاری پیغام میں ساس کے انتقال کی خبر سناتے ہوئے بتایا کہ’میں نے اپنی ساس کو کھو دیا اور میں واقعی ان کی موت برداشت نہیں کر سکتی’۔
اداکارہ کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین ارمینا خان سے ان کی ساس کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے نظر آرہے ہیں اور ان کے لیے دعا کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اداکار ارمینا خان نے 14 فروری 2020 میں فیصل رضا خان سے نکاح کیا اور دسمبر 2022 میں دونوں کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
گزشتہ دنوں ایک پوسٹ میں ارمینا خان نے اپنے ساتھ پیش آنے والے حادثے کا بھی ذکر کیا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی کار سے ٹرک ٹکرا گیا لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












