جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

28 اکتوبر, 2024 14:49

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 900 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 900 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 83 ہزار 400 روپے پر آگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے گھٹ کر 2 لاکھ 42 ہزار 970 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی 3350 روپے پر برقرار ہے۔

اس کے علاوہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں دن کے دوران 9 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کا نرخ 2739 ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ پہلی بار 91 ہزار کی حد عبور کر گیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔