جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

اداکارہ وینا ملک ایک بار پھر دلہن بن گئیں

28 اکتوبر, 2024 16:33

دبئی: اداکارہ و ماڈل وینا ملک نے مبینہ قیاس آرائیوں کے درمیان انسٹاگرام پر اپنا مایوں اور  بارات کا لُک شیئر کردیا۔

پاکستان کی متنازع اداکارہ و ماڈل وینا ملک کی دبئی کے بزنس مین شہریار چوہدری کے ساتھ شادی کی خبریں اس وقت سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہیں۔

وینا ملک کی انسٹاگرام پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں میں وائرل ہوگئی جس کے کمنٹ سیکشن میں مداح وینا کی جانب سے اچانک دلہن بننے پر تشویش کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں:تنازعات کی شکار وینا ملک نے سائیکالوجی پڑھ لی

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والے وینا ملک کے برائیڈل لک کو دیکھ کر مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی مبینہ شادی کے حوالے سے اپنے خیالات کو اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ لگتا ہے وینا ملک نے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے جس کا آفیشل اعلان ان کی جانب سے صحیح وقت پر کیا جائے گا۔

اداکارہ کے لک کی بات کی جائے تو مایوں کے لُک میں وینا کو خوبصورت سنہرے جوڑے میں گلابی رنگ کی کنٹراس جیولری کے ساتھ دلفریب انداز اپناتے ہوئے ویڈیو عکس بند کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ انسٹاگرام پر جاری ریل میں اداکارہ نے مکمل مشرقی انداز اپناتے ہوئے سرخ رنگ کا عروسی جوڑا زیبِ تن کیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔