جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

میرا نے چینل بنانے کیلئے نادیہ کو بڑی آفر کر دی

28 اکتوبر, 2024 19:59

کراچی: معروف پاکستانی مارننگ شو کی میزبان نادیہ خان نے اداکارہ میرا کے بارے میں حیران کن انکشاف کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منا ہے‘ میں اپنی حالیہ شرکت کے دوران نادیہ خان نے میرا کی یوٹیوب چینل بنانے کی پیشکش کے بارے میں ایک دلچسپ کہانی شیئر کی۔

نادیہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ میرا نے مجھ سے رابطہ کیا اور یوٹیوب چینل بنانے کیلئے 10 لاکھ روپے کی پیشکش کی۔ نادیہ نے میرا کے الفاظ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ کو 10 لاکھ روپے دوں گی، میرے لئے ایک حیرت انگیز چینل بنائیں‘۔

مزید پڑھیں:حلالہ سینٹرز! نادیہ خان کے بیان نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا

مزید پڑھیں:معروف اداکارہ میرا نے بازو فریکچر ہونے کی وجہ بتادی

اداکارہ نادیہ کے مطابق میرا نے 10 لاکھ روپے ادا کرنے پر اصرار کیا حالانکہ میں نے بغیر معاوضے کے چینل بنانے کی ابتدائی خواہش ظاہر کی تھی۔

نادیہ نے میرا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نہیں، میں آپ کو 10 لاکھ روپے دوں گی، آپ میرے لیے ایک غیر معمولی چینل بنائیں۔

نادیہ نے میرا کو ایک خوشگوار انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘میرا بہت مزے دار ہیں اور جب بھی وہ میرے شو میں آتی ہیں تو ہمیشہ کچھ نہ کچھ دلچسپ ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی مارننگ شو کی میزبان نادیہ خان نے میرا کے ساتھ متعدد انٹرویو کیے ہیں اور اپنی زندگی میں مختلف نشیب و فراز دیکھے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔