جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

پاک بحریہ کا نوجوانوں کیلئے ہزاروں ملازمتوں کا اعلان

29 اکتوبر, 2024 12:34

سکھر: پاک بحریہ نے ہزاروں سیلرز کیلئے2025 کی بھرتی کا اعلان کر دیا ہے جس کی آخری تاریخ 3 نومبر 2024 مقرر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نیوی ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سینٹر سکھر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ میٹرک کے حامل مرد امیدوار پی ٹی برانچ میں ٹیکنیکل، نیول پولیس جنرل ڈیوٹی، میرین، نائب خطیب، اسٹیورڈ، موسیقار، ڈرائیور، سینٹری ورکر اور ڈائریکٹ انٹری سیلرز سمیت مختلف عہدوں کیلئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:پولیس ملازمین کو اہم مراعات فراہم کرنے کا فیصلہ

مزید پڑھیں:سکھر، حیدر آباد موٹر وے میں 25 ہزار نوکریاں مقامی لوگوں کو دی جائیں گی : وزیر اعلیٰ سندھ

پاکستانی شہریت رکھنے والے اہل امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 3 نومبر 2024 تک www.joinpaknavy.gov.pk پاک بحریہ کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

اشتہار کے مطابق مزید معلومات کیلئے امیدوار پاکستان نیوی ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سینٹر سکھر سے اس نمبر پر 071-5620042 رابطہ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ملک کی مسلح افواج میں شمولیت کی خواہش مند ہے اور وہ میٹرک یا انٹرمیڈیٹ مکمل کرنے کے بعد ہر سال آرمی، ایئر فورس اور نیوی کی جانب سے بھرتیوں کے اعلانات کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان بحریہ کے مطابق مسلح افواج کیڈٹس کو صرف میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کرتی ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔