جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

ٹوتھ پیسٹ اور ماؤتھ واش پیسے کا ضیاع قرار

29 اکتوبر, 2024 13:03

برطانوی ڈینٹسٹ نے کروڑوں لوگوں کی جانب سے خریدی جانے والی ڈینٹل پروڈکٹس کو پیسے کا مکمل ضیاع قرار دے دیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سرکردہ ڈینٹسٹ نے بتایا ہے کہ آف دی شیلف وائٹنگ پروڈکٹس پیسے کا مکمل ضیاع ہیں۔

ماہر آرتھوڈونٹسٹ ڈاکٹر جیمز ڈیوس نے وضاحت کی کہ ان کی رائے میں آپ کو دانتوں کی صفائی کے لیے استعمال کی جانے والی مصنوعات کی خریداری کیوں چھوڑ دینی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ دانتوں کو سفید کرنا ایک چال ہے،  ٹوتھ پیسٹ، ماؤتھ واش اور چار کول سب فضول ہیں جب کہ یہ مصنوعات بہت کمزور ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 23 دانت نکال کر 12 دانت لگانے پر شہری کے فوت ہونے کا دعویٰ

ڈینٹسٹ کا کہنا تھا کہ آپ کے پاس صرف ہائیڈروجن پرآکسائڈ 6 فیصد نسخہ ہے، البتہ برطانیہ میں اس سے زیادہ کسی بھی چیز کو شامل کرنا یا جاری کرنا غیر قانونی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ڈیوس نے کہا کہ مارکیٹس میں صارفین کے لیے 0.1 فیصد سے بھی کم ہائیڈروجن پرآکسائیڈ والی مصنوعات دستیاب ہیں جن کا اثر کم سے کم ہوتا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔