ویڈیو: ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑہ سے رشتے پر وضاحت کر دی

ویڈیو: ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑہ سے رشتے پر وضاحت کر دی
دہلی: بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے بالا آخر اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ملائکہ اروڑہ کے ساتھ ان کا رشتہ ختم ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ہندوؤں کے تہوار دیوالی پر ایک تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ارجن کپور نے اپنی آنے والی فلم ‘سنگھم اگین’ کے ساتھ اداکار اجے دیوگن اور دیگر کیساتھ نظر آئے۔
مزید پڑھیں:ملائیکہ اروڑہ، ارجن کپور کے درمیان دوریاں مزید بڑھ گئیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ارجن کپور نے مائیک ہاتھ میں تھام کر کچھ کہنا شروع کیا تو وہاں موجود بھیڑ ملائکہ ملائیکہ کا نعرہ لگانے لگی۔
ارجن کپور نے ان آوازوں کو سنا اور کہا ‘ابھی سنگل ہوں میں’ (میں ابھی اکیلا ہوں)، جبکہ اداکار مسکرائے۔ سوشل میڈیا پر بھارتی پیجز نے مذکورہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ارجن اب ملائکہ کے ساتھ نہیں ہیں اور دونوں الگ ہوگئے ہیں۔
View this post on Instagram
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب ارجن نے اپنے اور ملائکہ کے رومانوی تعلقات پر باضابطہ طور پر جواب دیا ہے نہ تو براہ راست ان کے تعلقات کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید کی ہے۔
خیال رہے کہ دونوں کے درمیان کافی عرصے سے علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔ حال ہی میں جب ملائکہ اروڑہ کے والد نے خودکشی کی تو ارجن نے انکے ساتھ آخری رسومات میں شرکت کی تھی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












