ایران کا دفاعی بجٹ 200 فیصد بڑھانے کا فیصلہ

ایران کا دفاعی بجٹ 200 فیصد بڑھانے کا فیصلہ
اسرائیل کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے پیش نظر ایران نے فوجی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایرانی حکومت نے اپنے فوجی بجٹ کو تین گنا کرنے کی تجویز پیش کی ہے کیونکہ حالیہ میزائل حملوں کے بعد روایتی حریف اسرائیل کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
تہران میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران ترجمان ایرانی حکومت فاطمہ محجرانی نے اس اقدام کا خاکہ پیش کیا جس سے ملک کے فوجی بجٹ میں 200 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔
انہوں نے اس کی تفصیل نہیں بتائی اور تہران نے کوئی اعداد و شمار ظاہر نہیں کیے لیکن اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ تھنک ٹینک کے مطابق 2023 میں ایران کا دفاعی بجٹ تقریبا 10.3 ارب ڈالر تھا۔
حکومتی ترجمان محجرانی نے کہا کہ ملک کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تمام کوششیں جاری ہیں اور اس معاملے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مجوزہ بجٹ تجویز پر پہلے بحث کی جائے گی اور توقع ہے کہ قانون ساز مارچ میں اسے حتمی شکل دیں گے۔
ایران اور اسرائیل نے گزشتہ روز اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایک دوسرے پر مشرق وسطیٰ کے امن کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا تھا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل اسرائیل نے ایران کے خلاف میزائل حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں چار ایرانی فوجی شہید جب کہ "ریڈار سسٹم” کو معمولی نقصان پہنچا تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












