خواتین کو گُھورنا؛ کراچی کے مرد پنجاب سے بہتر ہیں! اداکارہ کا انکشاف

خواتین کو گُھورنا؛ کراچی کے مرد پنجاب سے بہتر ہیں! اداکارہ کا انکشاف (فوٹو: فائل)
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ طور نے ‘کراچی کے مردوں کو پنجاب سے بہتر قرار’ دیدیا۔
ایف ایچ ایم کیساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ طور نے پاکستان کی مختلف ثقافتوں کا ذکر کیا۔
انہوں نے دوران گفتگو کہا کہ مرد حضرات کو باہر کی خواتین کو گُھورنا عام بات ہے لیکن کراچی کے حالات بہتر ہیں، اگر آپکو یہاں مرد ایک نظر دیکھ بھی لیں تو آپ کو اکیلا چھوڑ دیں گے۔
مزید پڑھیں: نامناسب لباس پر تنقید کیوں کی؟ اداکارہ ناقدین پر برہم
اس کے برعکس اگر آپ پنجاب کی طرف سفر کرتے ہیں تو جیسے ہی آپ ایئرپورٹ پر اترتے ہیں مرد آپ کی طرف دیکھنا شروع کردیتے ہیں اور آپ جہاں بھی جاتے ہیں ایسا ہوتا۔
مزید پڑھیں: عائزہ خان نے پسندیدہ مرد اداکاروں کی فہرست جاری کر دی
عائشہ طور نے کہا کہ پنجاب زیادہ ترقی یافتہ ہے، ان کے پاس انفراسٹرکچر، پیسہ، بہتر مواقع ہیں لیکن سندھ میں اور خصوصاً کراچی نظر انداز ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












