"بالی ووڈ اداکارہ مظلوم فلسطینیوں کی آواز بن گئیں”

بالی ووڈ اداکارہ مظلوم فلسطینیوں کی آواز بن گئیں (فوٹو: فائل)
بالی ووڈ اداکارہ کالکی کوچلن نے اسرائیلی مظالم کیخلاف اور غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کردی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "ہزاروں افراد بھوک، بیماری اور طبی امداد کی عدم دستیابی کے ساتھ مستقل بمباری کا سامنا کر رہے ہیں۔ اسرائیل نے انھیں دنیا سے کاٹ دیا ہے”۔
کالکی نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو جنگ بند کرنے اور معصوم شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔
مزید پڑھیں: ویڈیو: ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑہ سے رشتے پر وضاحت کر دی
اپنے پیغام میں کالکی نے اسرائیلی حکومت کی پالیسی کو "نسلی صفایا” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات صرف فلسطینی اور اسرائیلی دونوں نسلوں کے لیے مستقبل کی بربادی کا پیغام دے رہے ہیں۔
اداکارہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ سوشل میڈیا پر موجود جذباتی سیاسی بحثوں سے تنگ آ چکی ہیں اور حقیقت میں دنیا میں تبدیلی چاہتی ہیں۔ ان کا پیغام یہ تھا کہ لوگ اپنی انسانیت کو سوشل میڈیا سے باہر تلاش کریں اور حقیقی دنیا میں انسانی ہمدردی کو فروغ دیں۔
مزید پڑھیں: نامناسب لباس؛ علیزے کی بولڈ لُک! مداح بھڑک اُٹھے
دوسری طرف بالی ووڈ سے دیگر شخصیات نے بھی فلسطینی عوام کے حق میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا، "تمام بچوں کو محبت، امن اور زندگی کا حق حاصل ہے۔” جب کہ کرینہ کپور خان نے بھی یونیسف کے ایک پیغام کو شیئر کرتے ہوئے بچوں کی ہلاکت کو "غیر انسانی” قرار دیا۔
View this post on Instagram
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












