حزب اللہ سے جنگ؛ 90 اسرائیلی فوجی جہنم واصل! نقصانات نے ہوش اڑادیے

حزب اللہ سے جنگ؛ 90 اسرائیلی فوجی جنم واصل! نقصانات نے ہوش اڑادیے (فوٹو: فائل)
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی جارحیت میں ابتک مجموعی طور پر مارے گئے صہیونی فوجیوں کی تعداد کے حوالے سے انکشاف کردیا۔
مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان بارڈر حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں ابتک مجموعی طور پر 90 صہیونی فوجی ہلاک اور 750 زخمی ہوگئے ہیں۔
لبنان پر جارحیت کے بعد صہیونی فوج کو ہونے والے جانی نقصان کے علاوہ 38 مرکاوا ٹینک، 4 بلڈوزر، ایک بکتر بند گاڑی، 3 ہرمس 450 ڈرون اور ایک ہرمس 900 ڈرون طیارہ تباہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ایران کا دفاعی بجٹ 200 فیصد بڑھانے کا فیصلہ
حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے جنوبی لبنان سے صہیونی قصبے الخیام پر دو میزائل حملے کیے ہیں جس میں ایک مرکاوا ٹینک تباہ اور اس میں سوار فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ نے مزید 4 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم رسید کردیا
دوسری جانب پیر کی صبح سے اب تک لبنان سے مقبوضہ علاقوں پر 150 سے زائد میزائل داغے گئے ہیں۔
حزب اللہ نے بھی صہیونی فوج کے خلاف 30 حملے کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں میزائل، ڈرون طیارے اور مارٹر گولے استعمال کیے گئے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












