جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

ایران میں کس کمپنی کے موبائل فونز کے استعمال پر پابندی لگ گئی؟

29 اکتوبر, 2024 20:30

ایران نے معروف امریکی موبائل کمپنی موٹرولا کے فونز استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے لبنان میں ہونے والے پیجرز حملوں کے بعد اہم اقدام اٹھاتے ہوئے امریکی کمپنی موٹرولا کے موبائل فونز کی درآمد اور انکے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایرانی وزیر محمد مہدی برداران کا کہنا ہے کہ ہماری حدود میں موٹرولا فون ڈیوائسز کی فروخت بھی روک دی گئی ہے۔

ایران کے مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ لبنان میں مہلک پیجر دھماکوں کے بعد ایران نے تمام پروازوں میں پیجر اور واکی ٹاکی پر پابندی لگائی ہے یا انہیں آؤٹ آف اسٹاک قرار دیدیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: لبنان میں پیجرز دھماکے؛ بھارتی شہری کے ملوث ہونے کا انکشاف

لبنان میں ہونے والے پیجرز دھماکوں پر مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اور اتحادیوں نے اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا تاہم صہیونی ریاست نے ماننے سے انکار کردیا۔

مزید پڑھیں: پیجرز اور واکی ٹاکیز پر پابندی عائد

ایران کی جانب سے ردعمل لبنان میں ہونے پیجرز دھماکوں کے تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد سامنے آیا جس میں مزاحمتی تنظیم کے کئی اہم رہنماؤں سمیت ہزاروں مظلوم لبنانی شہید و زخمی ہوئے تھے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔