جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

غزہ جنگ کیخلاف احتجاج کرنیوالے فٹبال مداح پر پولیس کا تشدد، ویڈیو وائرل

30 اکتوبر, 2024 11:51

فٹبال میچ کے دوران غزہ جنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے مداح کو ہسپانوی پولیس نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو فٹبال میچ کے دوران سفید جھنڈے کے ساتھ میدان پر دوڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، مداح کے اس عمل سے امن کی نشاندہی ہوتی ہے۔

ہسپانوی پولیس نے مداح کے گراؤنڈ میں آتے ہی اس کا تعاقب کیا اور اسے زمین پر گرا کر لاتوں اور مکوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

مداح پر پولیس کا تشدد دیکھ کر چند لمحوں بعد کھلاڑی اور بھیڑ میں سے کئی افراد مداح کو بچانے کے لیے میدان میں آگئے جنہوں نے ان ظالم اہلکاروں پر لاتوں، مکوں کی برسات کردی اور انہیں میدان سے بھاگنے پر مجبور کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ اور لبنان میں اسرائیل کے فضائی حملے، 200 سے زائد افراد شہید

کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے عمل کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا جا رہا ہے جب کہ ہسپانوی پولیس کے اس عمل پر تنقید کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل جرمن پولیس نے یوئیفا چیمپیئنز لیگ کے میچ کے دوران اسکاٹ لینڈ کے سیلٹک فٹ بال کلب کے مداح پر فلسطینی پرچم لہرانے پر حملہ کیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔