جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

جارج بُش کی بیٹی امریکی انتخابات میں والد مخالف پارٹی کی حمایت کرنے لگیں

30 اکتوبر, 2024 14:07

سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کی بیٹی باربرا بش نے وائٹ ہاؤس کی دوڑ میں ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا۔

42 سالہ بابرا بش نے ایک بیان میں کہا کہ اس ہفتے کے آخر میں پنسلوانیا میں ہیرس والز کی انتخابی مہم کے ساتھ دوستوں کے ساتھ شامل ہونا اور ووٹروں سے ملنا حوصلہ افزا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کملا ہیرس صدر منتخب ہو کر امریکا کو آگے بڑھائیں گی اور خواتین کے حقوق کا تحفظ کریں گی۔

امریکی میڈیا نے بش کو ایک آزاد شخص کے طور پر بیان کیا ہے لیکن ان کے اہل خانہ کی وابستگی ریپبلکن ہے، بابرا کے مرحوم دادا جارج ایچ ڈبلیو بش بھی امریکی صدر رہ چکے ہیں۔

اسقاط حمل سے لے کر مہاجرت اور جمہوریت جیسے موضوعات پر ٹرمپ کے انتہا پسندانہ بیانات سے مایوس ہونے والے معروف ریپبلکنز کے ایک چھوٹے لیکن آواز اٹھانے والے گروپ نے ہیرس کی حمایت کی ہے۔

2001 سے 2009 تک امریکی صدر رہنے والے جارج ڈبلیو بش اب تک 2024 میں کسی امیدوار کی حمایت کرنے سے انکار کرتے رہے ہیں اور صدارت کے بعد اپنے زیادہ تر عرصے میں سیاست پر خاموش رہے ہیں۔

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔