جنوبی لبنان سرحد پر صہیونیوں کیلئے بڑی نشانیاں ہیں، حزب اللہ سربراہ کا دوٹوک پیغام

حزب اللہ کی مزاحمت نے صہیونی حکومت بند گلی میں پہنچا دیا (فوٹو: فائل)
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ شہید حسن نصر اللہ کے ایجنڈے پر چلنا ہی ہماری راہ ہے۔
اپنے خطاب میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ جنگ سے متعلق اپنے منصوبوں پر عملدرآمد جاری رکھیں گے، ہم کسی کیلئے یا کسی کے کہنے پر نہیں لبنان کیلئے لڑرہے ہیں البتہ اتنا یقین ہے کہ حتمی فتح ہماری ہوگی۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے، جنگ سے متعلق اپنے منصوبوں پر عملدرآمد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے شہید کمانڈر یحییٰ السنور کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کے حریت پسندوں کی بہادری اور مزاحمت کی علامت ہیں، وہ میدان جنگ میں آخری دم تک لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم آج پہلا اہم خطاب کرینگے
شہید السنور ثابت قدم، بہادر، دیانتدار، سیدھے راستے پر چلنے والے، باعزت اور آزاد انسان تھے۔ اپنی اسیری کے دوران دشمن کو خوفزدہ کیا اور آزادی کے بعد دشمن کی نیندیں حرام کر دیں اور ان کی شہادت کے بعد بھی دشمن ان سے ڈرتا ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے شہید نصر اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اے ہمارے سید، حسن نصر اللہ، آپ نے نوجوانوں، عورتوں، بوڑھوں اور بچوں کے دلوں میں 32 سال تک ایمان اور مزاحمت کو زندہ کیے رکھا۔ آپ مقاومت کے علم بردار تھے اور مزاحمت کے فاتح پرچم دار رہیں گے۔
مزید پڑھیں: "غزہ جنگ بندی؛ یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد مشکل ہے”
انہوں نے واضح کیا کہ میں حزب اللہ اور اس کی معزز کونسل اور مجاہدین اور لوگوں کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اس بھاری بوجھ کو اٹھانے کے لیے منتخب کیا۔ یہ شہید سید عباس موسوی کی میراث ہے، جن کی بنیادی سفارش اور وصیت یہ تھی کہ مزاحمت کو جاری رکھا جائے۔
مزید پڑھیں: "اسرائیل نے فلسطینی بچوں کے قتل عام کا منصوبہ بنالیا ہے”
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے قابض صہیونیوں کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی لبنان سرحد پر نیتن یاہو کیلئے بڑی نشانیاں ہیں، مجاہدین اسرائیل کے خلاف صف آرا ہیں جو انہیں شکست کا منہ دیکھا رہے ہیں۔
کچھ لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ اسرائیل کو غزہ اور لبنان کے خلاف جنگ پر اکسایا گیا، لیکن کیا اس قابض حکومت کو کسی بہانے کی ضرورت ہے؟ کیا ہم 75 سالوں سے غاصب رجیم کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام اور بے گھر کرنے اور زمینوں اور پناہ گاہوں کو غصب کرنے اور ان پر مظالم ڈھانے کو بھول گئے ہیں؟۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












