جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

باکسر محمد علی کی حزب اللہ سربراہ کی امامت میں نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل

30 اکتوبر, 2024 20:23

لیجنڈری باکسر محمد علی کی حزب اللہ کے نئے سربراہ شیخ نعیم قاسم کے پیچھے نماز ادا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیجنڈری باکسر مرحوم محمد علی حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کی امامت میں ناجماعت نماز ادا کررہے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حزب اللہ نے نائب سربراہ نعیم قاسم کو شہید سربراہ حسن نصر اللہ کا جانشین مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا جو ستمبر میں بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ 29 اکتوبر کو نعیم قاسم کو اپنا نیا سربراہ منتخب کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ کے نئے سربراہ شیخ نعیم قاسم کون ہیں؟

قاسم کو 1991 میں اس وقت کے سیکرٹری جنرل عباس الموسوی نے ڈپٹی چیف مقرر کیا تھا، جو اسرائیلی ہیلی کاپٹر کے حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔