جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

انگلش کرکٹر بین اسٹوکس کے گھر پر چوری ہوگئی

31 اکتوبر, 2024 10:17

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے۔

بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ان کی ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان میں موجودگی کے دوران 17 اکتوبر 2024 کو ہوئی تھی۔

ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ 17 اکتوبر کی شام چند ماسک پہنے لوگوں نے میرے گھر چوری کی۔ وہ جیولری، قیمتی اشیا اور ذاتی استعمال کی اچھی خاصی چیزیں ساتھ لےگئے۔

انگلش کرکٹر نے لکھا کہ شکر ہے چوری کی واردات کے دوران اہل خانہ کو کسی قسم کا جسمانی نقصان نہیں پہنچا۔

بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ کچھ اشیا کے ساتھ میرا اور میری فیملی کا جذباتی لگاؤ تھا، میری یہ اپیل ان افراد کو تلاش کرنے میں مدد کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جرم اس وقت کیا گیا جب میری اہلیہ 2 چھوٹے بچوں کے ساتھ گھر میں موجود تھیں، اس واردات کی وجہ سے ان پر ذہنی طور پر اثر پڑا ہے۔

اپنی پوسٹ میں انگلش کرکٹر نے کہا کہ میں چوری ہونے والی چند اشیا کی چیزیں بھی شیئر کر رہا ہوں، اس کا مقصد صرف ان لوگوں کو پکڑنا ہے، اگر آپ کے پاس کوئی معلومات ہیں تو ڈرہم کانسٹیبلری سے رابطہ کریں۔

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ میں پولیس کا شکریہ ادا کرتا ہوں جب واردات ہوئی میں پاکستان میں تھا تو پولیس نے فیملی کی غیر معمولی سپورٹ کی، پولیس اب بھی ان لوگوں کی تلاش کے لیے بہت کام کر رہی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔