ارجن سے بریک اَپ ملائیکہ کی ذومعنیٰ پوسٹ وائرل

ارجن سے بریک اَپ ملائیکہ کی ذومعنیٰ پوسٹ وائرل (فوٹو: فائل)
بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف جوڑی ملائیکہ اروڑہ کی ارجن کپور سے بریک اَپ کے بعد ذو معنی پوسٹ سامنے آگئی۔
ہندوؤں مذہبی تہوار دیوالی پر ایک تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا سے راہیں جدا ہونے کی تصدیق کی تھی۔
تقریب میں ارجن کپور کے اسٹیج پر آنے کے بعد ملائیکہ کے نام کے نعرے لگے جس پر اداکار نے کہا کہ وہ اب سنگل ہیں۔
بریک اپ کے بعد ملائیکہ کی ذومعنی سوشل میڈیا پوسٹ سامنے آئی جسے ان کے مداح ارجن کے ساتھ ہونے والے بریک اپ سے جوڑرہے ہیں جبکہ اداکارہ کی پوسٹ وائرل بھی ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں: ویڈیو: ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑہ سے رشتے پر وضاحت کر دی
اداکارہ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ایک لمحے کے لیے دل کو چھونا زندگی بھر کے لیے روح کو چھو سکتا ہے۔
واضح رہے ملائیکہ اور ارجن نے 2018 میں ڈیٹنگ شروع کی تاہم انہوں نے اپنے تعلقات کو کئی عرصے تک چھپا کررکھا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












