جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

ایران امریکی انتخابات سے قبل اسرائیل پر حملہ کردے گا؟

31 اکتوبر, 2024 18:06

امریکی ٹی وی چینل سی این این نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی انتخابات سے قبل ایران اسرائیلی حملوں کے جواب میں صہیونی ریاست کو نشانہ بناسکتا ہے۔

رپورٹس میں ایران اپنی سرزمین پر 26 اکتوبر کو ہونے والے حملوں کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کرے گا، ممکنہ طور پر یہ حملہ امریکہ میں 5 نومبر کو ہونے والے الیکشن سے قبل کیا جا سکتا ہے۔

سی این این نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کا نام نہیں بتایا تاہم معلومات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ایران کے کسی اعلیٰ عہدیدار نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: باکسر محمد علی کی حزب اللہ سربراہ کی امامت میں نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل

رپورٹس کی بنیاد پر ایران ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے جبکہ کنیسٹ کے رکن ایویگڈور لائبرمین نے کہا کہ "اگر ایران جواب دیتا ہے تو وہ اس کا دوگنا وصول کرےگا”۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ "ایران کو ایسا نہیں کرنا چاہیے، اگر وہ ایسا کرتا ہے تو ہم اسرائیل کی حمایت کریں گ کیونکہ وہ اپنا دفاع کر رہا ہے”۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔