جلد شادی کرنے والا ہوں! کیا گوہر اور کبریٰ ایک ہورہے ہیں؟

جلد شادی کرنے والا ہوں! کیا گوہر اور کبریٰ ایک ہورہے ہیں؟ (فوٹو: فائل)
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید نے باضابطہ طور پر جلد شادی کرنے کا اعلان کردیا۔
اداکارہ اُشنا شاہ کیساتھ ایک انٹرویو میں گوہر رشید نے اپنے سنگل ہونے کے حوالے سے کیے گئے سوال پر کہا کہ وہ سنگل نہیں ہیں البتہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔
اپنی زندگی کے اس نئے باب کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے گوہر رشید نے بتایا کہ شادی سے پہلے ہم دونوں طویل عرصے سے حقیقی دوست تھے، ہمارا رشتہ کافی مضبوط ہے۔
مزید پڑھیں: خواتین کو گُھورنا؛ کراچی کے مرد پنجاب سے بہتر ہیں! اداکارہ کا انکشاف
دورانِ انٹرویو اداکار نے کہا کہ میری ہونے والی دلہن حیرت انگیز اور تمام پہلوؤں سے خاص ہیں اور میں اس کے ساتھ رہنا اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں البتہ اُس کے بغیر اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔
مزید پڑھیں: ماہرہ کی ریمپ پر واک؛ ناقدین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
دوسری جانب گوہر رشید کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اداکارہ کبریٰ خان ہی گوہر کی ہونے والی اہلیہ ہیں کیونکہ کئی سالوں سے ان دونوں کے تعلقات کے چرچے ہورہے ہیں تاہم ان کی جانب سے کبھی تردید نہیں کی گئی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












