"مرد اور عورت برابر نہیں! اداکارہ کے بیان پر فیمینسٹ ناراض”

مرد اور عورت برابر نہیں! اداکارہ کے بیان نے طوفان برپا کردیا (فوٹو: فائل)
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل مائرہ خان نے کہا ہے کہ وہ فیمنزم پر زیادہ یقین نہیں رکھتیں، ان کا ماننا ہے کہ عورت کو گھر میں ہی رہنا چاہیے۔
حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکٹ کرتے ہوئے مختلف معاملات پر کھل کر اپنے خیالات کا ااظہار کیا، مائرہ خان نے کہا کہ وہ عورت ہیں، وہ کسی سے اظہار محبت نہیں کرسکتیں، یہ کام لڑکے کو ہی کرنا ہوگا۔
میزبان نے مائرہ سے سوال کیا کہ مرد اور عورت ایک ہیں؟ جس پر مائرہ نے جواب دیا کہ وہ ہیش ٹیگ فیمنزم پر اتنا یقین نہیں رکھتیں، ان کا ماننا ہے کہ عورت کو گھر کے اندر ہی رہنا چاہیے اور اسے گھر کے اندر ہی ساری سہولتیں فراہم کی جانی چاہئیں۔
مزید پڑھیں: اداکارہ مائرہ کی گھٹیا لباس پہننے والوں کو اہم جواب
ان کا خیال ہے کہ خواتین کو اپنا، گھر کا اور بچوں کا خیال رکھنے پر توجہ دینی چاہیے، انہیں شاپنگ کرنی چاہیے، انہیں پیسے ملتے رہیں اور وہ انہیں خرچ کرتی رہیں، جب سے ہیش ٹیگ فیمنزم اور ہیش ٹیگ فیمنسٹ آیا ہے، تب سے ہر کوئی نعرے لگا رہا ہے کہ ہم برابر ہیں، ہم بھی کام کریں گے لیکن انہیں کام نہیں کرنا، وہ برابر نہیں۔
مزید پڑھیں: جلد شادی کرنے والا ہوں! کیا گوہر اور کبریٰ ایک ہورہے ہیں؟
مائرہ خان کے مطابق وہ عورت ذات ہیں، وہ برابر نہیں ہیں، انہیں باہر جاکر کام بھی نہیں کرنا، کمائی کرکے انہیں ہاتھ میں پیسے دینا مرد کی ذمہ داری ہے،ان کی زندگی میں کوئی نہ کوئی ایسا مرد آئے گا جو انہیں کما کر دے گا اور وہ خرچ کرتی رہیں گی۔
دوسری جانب مائرہ خان کی بات پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے ان سے اتفاق بھی کیا ہے جبکہ بعض افراد نے لکھا کہ ایسا ہے تو پھر وہ خود کیوں باہر ہیں اور کیوں کماتی نظر آتی ہیں؟۔
View this post on Instagram
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












