جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

ایران اسرائیل پر جوابی حملہ کب کرے گا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

01 نومبر, 2024 10:44

امریکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران چند روز میں عراقی علاقے سے اسرائیل پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

ایگزیوس نے دو نامعلوم اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے خبر دی کہ اسرائیلی انٹیلی جنس نے اشارہ دیا ہے ایران آنے والے دنوں میں عراقی علاقے سے اسرائیل پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر امریکی صدارتی انتخابات سے قبل یعنی ممکنہ طور پر 5 نومبر سے پہلے ہی حملہ کیا جا سکتا ہے۔

ایگزیوس کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ توقع ہے یہ حملہ بڑی تعداد میں ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے عراق سے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

تاریخی ہزیمت و جانی نقصان؛ اسرائیل، لبنان میں جنگ بندی پر آمادہ

ایران امریکی انتخابات سے قبل اسرائیل پر حملہ کردے گا؟

گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل ایران میں کہیں بھی پہنچ سکتا ہے۔

نیتن یاہو نے نئے فوجی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو ایران کے خلاف حالیہ فضائی حملوں کے بعد کارروائی کی بے مثال آزادی حاصل ہے۔

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔