جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

ڈائنوسار کے زمانے کا دنیا کا قدیم ترین ٹیڈپول دریافت

01 نومبر, 2024 12:10

ارجنٹائن میں ڈائنوسار کے زمانے کا دنیا کے قدیم ترین ٹیڈپول کی باقیات دریافت ہوئی ہیں۔

ارجنٹائن میں سائنس دانوں نے 161 ملین یعنی 16 کروڑ سے زائد سال قبل جراسک دور کے دوران ڈائنوسارز کے ساتھ رہنے والے مینڈک کی ایک نسل کے لاروا مرحلے پر سب سے قدیم ٹیڈپول کی فوسل باقیات دریافت کی ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ 16 سینٹی میٹر طویل یہ فوسل مینڈکوں اور ٹوڈز کے ارتقا ء پر روشنی ڈالتا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آج کے ٹیڈپولز جوراسک دور کے مینڈکوں ٹیڈپولز سے بڑی حد تک تبدیل نہیں ہوئے۔

اگرچہ اس سے بھی کوئی قدیم ٹیڈپول فوسل نہیں ملا لیکن ایک اندازے کے مطابق مینڈکوں کے سب سے قدیم فوسل اس سے بھی کئی عرصہ پہلے کے ہیں۔

محققین کے مطابق حال ہی میں دریافت ہونے والا یہ نمونہ جس کا تعلق پہلے سے معلوم نسل نوٹوبتراکس ڈیگیوسٹوئی سے تھا، اتنی اچھی طرح محفوظ ہے کہ اس میں کچھ نرم ٹشوز کی باقیات بھی شامل ہیں جو عام طور پر فوسلز میں نہیں دیکھی جاتی ہیں۔ مثال کے طور پر، ٹیڈپول کی آنکھیں اور اعصاب فوسل میں ان کی جسمانی پوزیشن میں سیاہ نشانات کے طور پر محفوظ ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فوسل 2020 میں بیونس آئرس سے تقریباً 2300 کلومیٹر جنوب میں واقع سانتا کروز صوبے میں ڈائنوسار کی باقیات کی کھدائی کے دوران پایا گیا تھا۔

ٹیڈپول کا سر اور اس کے جسم کا زیادہ تر حصہ محفوظ ہے۔ مینڈکوں کی زندگی کا ایک دو مراحل کا چکر ہوتا ہے ، جس میں آبی ٹیڈپول لاروا بالغ شکل میں تبدیل ہوجاتا ہے جب کہ یہ ٹاڈپول تبدیلی کے آخری مراحل میں تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔