دورہ آسٹریلیا کیلئے اہم کھلاڑی کی ٹیم میں واپسی متوقع

دورہ آسٹریلیا کیلئے اہم کھلاڑی کی ٹیم میں واپسی متوقع
آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے اہم فاسٹ بولر کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہونے کا امکان ہے۔
قومی ٹیم نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا جہاں کھلاڑیوں نے فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز کے بعد نیٹ پرپریکٹس کی، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور عامر جمال نے بھی بھرپور نیٹ پریکٹس کی۔
پریکٹس سیشن کے دوران سلیکٹر اسد شفیق بھی موجود تھے جنہوں نے کوچ جیسن گلیسپی اور کپتان محمد رضوان سے تفصیلی مشاورت کی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کی پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعود شکیل نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگادی
واضح رہے کہ پاکستان اسر آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 4 نومبر کو ملبرن میں کھیلا جائے گا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












