جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

01 نومبر, 2024 13:40

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز ایںڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ آج 2500 روپے سستا ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 84 ہزار 700 روپے پر آگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 2144 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 44 ہزار 84 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کمی کے بعد 3430 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کے فی تولہ نرخ میں 700 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

بدھ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں دن کے دوران 25 ڈالر کی کمی کے بعد سونے کا دام 2752 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔