بابر اعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

بابر اعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی بابر اعظم کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنے سے پہلے ہی ایک منفرد اعزاز حاصل ہوگیا۔
بابر اعظم کا بیٹ بھی میلبرن کرکٹ کلب کے اس لونگ روم کی زینت بن چکا جہاں ڈان بریڈمین، ڈیوڈ بون، جیک ہوبز، مائیک بریئرلی اور برائن لارا جیسے عظیم بیٹرز کے بیٹ رکھے گئے ہیں۔
بابر اعظم کو میلبرن کرکٹ کلب کے لونگ روم کے لیے اپنا وہ بیٹ عطیہ کرنے کی پیشکش کی گئی تھی جو انہوں نے 2022 میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے استعمال کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ آسٹریلیا کیلئے اہم کھلاڑی کی ٹیم میں واپسی متوقع
بابر ان دنوں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے میلبرن میں موجود ہیں، انہوں نے یہ پیشکش بخوشی قبول کرلی۔
اس حوالے سے بابر اعظم نے کہا کہ ایسی پیشکش ان کے لیے قابل اعزاز ہے، یہ وہ بیٹ ہے جس سے انہوں نے ورلڈ کپ فائنل میں بیٹنگ کی تھی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












