دیوالی منانے پر سونیا حسین سمیت کئی اداکار تنقید کی زد میں

دیوالی منانے پر سونیا حسین سمیت کئی اداکار تنقید کی زد میں(فوٹو: فائل)
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کی مناسب سے دعوت کرکے ناقدین کو اپنی طرف متوجہ کرلیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے ہندوؤں کے مذہبی تہوار کو منانے اور اسکی مناسب سے لباس و دعوت کی تصاویر شیئر کیں، جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اس دعوت میں انڈسٹری کے کئی بڑے ناموں نے بھی شرکت کی، جس میں صنم سعید، ثروت گیلانی، محب مرزا، شہریار منور و کئی دیگر اسٹارز شامل تھے۔
مزید پڑھیں: "مرد اور عورت برابر نہیں! اداکارہ کے بیان پر فیمینسٹ ناراض”
اس موقع پر اداکاراؤں نے سرخ ساڑھی زیب تن کی جبکہ ہندو رسم و رواج کے مطابق ماتھے پر بندیا بھی لگائی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: جلد شادی کرنے والا ہوں! کیا گوہر اور کبریٰ ایک ہورہے ہیں؟
اداکارہ کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ دیوالی کا جشن کب کہاں اور کس جگہ منایا۔
دوسری جانب سونیا حسین کو دیوالی کے تہوار کی مناسب سے تقریب منعقد کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ تقریب میں شریک دیگر ادکاروں پر مداح بھڑک اُٹھے ہیں۔


Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












