جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

اداکارہ نرگس کو شوہر نے تشدد کا نشانہ بناڈالا

01 نومبر, 2024 17:20

پیسوں کے تنازع پر پاکستانی فلموں کی معروف اداکارہ نرگس کے شوہر نے انہیں تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا، دونوں میاں بیوی میں پیسوں کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے بعد اداکارہ نرگس گزشتہ رات تھانے بھی آئیں لیکن ابھی تک کوئی درخواست نہیں دی۔

مزید پڑھیں: جلد شادی کرنے والا ہوں! کیا گوہر اور کبریٰ ایک ہورہے ہیں؟

اداکارہ نے پولیس انسپکٹر سے ماجد بشیر سے چند برس قبل شادی کی تھی، نرگس شادی کے بعد شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ کر بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: دیوالی منانے پر سونیا حسین سمیت کئی اداکار تنقید کی زد میں

نرگس کے بھائی کے مطابق انسپکٹر ماجد بشیر روانہ میری بہن پر تشدد کرتا ہے، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ نرگس کے اہلخانہ کی جانب سے بھی ابھی تک مقدمے کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

درخواست موصول ہوئی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔