جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

"گھر کا کرایہ دینے تک کے پیسے نہیں تھے” بالی ووڈ اداکار کا انکشاف

01 نومبر, 2024 19:22

بالی ووڈ اداکار کارتک آریان نے اپنے پُرانے وقت کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک لمحے ایسا وقت بھی آیا تھا کہ گھر کا کرایہ دینے تک کے پیسے نہیں تھے۔

انٹرویو کے دوران بالی ووڈ اسٹار اور بھول بھلیاں کے مرکزی کردار کارتک آریان بتایا کہ میں ایک ایسے گھر میں چلا گیا جہاں میں اکیلا رہتا تھا، میرے پاس زیادہ پیسے نہیں تھے اور میری فلمیں نہیں چل رہی تھیں۔ اس وقت پیار کا پنچنامہ فلم میں کام کیا لیکن فلم ہٹ نہ ہوسکی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ان فلموں کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا تھا کیونکہ یہ باکس آفس پر کام نہیں کر رہی تھیں، جب میں یہاں رہتا تھا تو میں کافی جدوجہد سے گزر رہا تھا ایک وقت ایسا بھی آیا کہ سوچا کمرے میں روم میٹ رکھ لوں تاکہ کرایہ نکال سکوں۔

مزید پڑھیں: ارجن سے بریک اَپ ملائیکہ کی ذومعنیٰ پوسٹ وائرل

کارتک آریان نے بتایا کہ اسوقت روم کا کرایہ محض 2 ہزار تھا بعدازاں وہ بڑھ کر 4 ہزار تک چلا گیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔