پاکستانی انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس پر کن ممالک میں گاڑی چلاسکتے ہیں؟

پاکستانی انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس پر کن ممالک میں گاڑی چلاسکتے ہیں؟ (فوٹو: فائل)
پاکستانی اب انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس (آئی ڈی ایل) کے ذریعے 132 ممالک میں گاڑی چلانے کے اہل ہیں، جس سے وہ بیرون ملک روزگار کما سکتے ہیں۔
اس اقدام کو پاکستانیوں کے بیرون ملک سفر کو آسان بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس سے وہ اضافی دستاویزات کی ضرورت کے بغیر مختلف ممالک میں سفر کر سکتے ہیں۔
پاکستان کا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس امریکا، کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت متعدد ممالک میں تسلیم شدہ ہے۔
فہرست میں شامل دیگر ممالک میں یورپی ممالک جیسے جرمنی، فرانس، اٹلی اور اسپین کے ساتھ ساتھ جاپان، جنوبی کوریا اور ملائیشیا جیسے ایشیائی ممالک شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: انٹرنیٹ میں سُست روی! پی ٹی اے نے انوکھی دلیل پیش کردی
ان ممالک کی مکمل فہرست متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے لے کر جنوبی افریقہ اور تھائی لینڈ جیسے ممالک بھی شامل ہیں۔
اسی طرح لاطینی امریکا کے ممالک، جیسے برازیل، ارجنٹائن اور چلی کے ساتھ ساتھ کیریبین اور بحرالکاہل کے مختلف ممالک میں بھی پاکستانی ڈرائیونگ کے اہل ہوں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












