جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

بھارتی شخص کی پاپ اسٹار ‘سلینا گومز’ سے مذہبی نعرہ لگوانے کی کوشش

01 نومبر, 2024 20:50

بھارتیوں کا ملک میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے بعد ہندو انتہاپسندی کا مذہبی نعرہ لگوانے کا جنون بین الااقوامی سطح تک پہنچ گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی شہری کی جانب سے امریکی پاپ گلوکارہ سیلینا گومز سے ‘جے شری رام’ کا نعرہ لگانے کا مطالبہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایسے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تاہم خود ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے اس شخص کی یہ حرکت اسے تنقید کا نشانہ بنایا اور اقدام کو شرمناک قرار دیا۔

مزید پڑھیں: "بگ باس میں مجھے اضافی سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی” وینا کا انکشاف

انسٹاگرام پر وائرل اس ویڈیو میں آدمی، سیلینا گومز سے یہ حیران کن مطالبہ کرنے سے پہلے ان کے ساتھ ایک سیلفی لیتا ہے اور پھر ساتھ ہی کہتا ہے ‘پلیز جے شری رام کہیں’۔

تاہم سیلینا اس کی بات کو سمجھ نہیں پاتیں اور کنفیوز نظر آتی ہیں تو وہ شخص وضاحت کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: دیوالی منانے پر سونیا حسین سمیت کئی اداکار تنقید کی زد میں

سیلینا گومز نے اس کے مطالبے کو شائستگی سے مسترد کرتے ہوئے سادہ انداز میں جواب دیا کہ ‘اوہ تھینک یو!’۔

اس ویڈیو کو سب سے پہلے انسٹاگرام صارف پلو پالیوال نے شیئر کیا تھا جس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے توجہ حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹیلر سوئفٹ نے امیر ترین گلوکارہ بننے کیلئے کس کو پیچھے چھوڑا؟

پلو پالیوال نے اس کے کیپشن میں لکھا کہ ‘ہمارے فالوورز میں سے ایک نے سیلینا گومز سے ملاقات کی اور انہوں نے دیوالی کے موقع پر ‘جے شری رام’ کہا، جس پر لوگ انہیں بیوقوف قرار دے رہے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔