سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کے اختیارات فوج کے سپرد کردیے گئے

سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کے اختیارات فوج کے سپرد کردیے گئے
بھارت میں سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے اختیارات فوج کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔
بھارتی وزارت دفاع نے ایک اعلیٰ فوجی افسر، ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل اسٹریٹجک کمیونیکیشن کو "نوڈل آفیسر” کے طور پر مقرر کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسر آئی ٹی ایکٹ کے تحت بھارتی فوج سے متعلق غیر قانونی مواد کے بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہٹانے کی درخواستوں سمیت نوٹس بھیج سکتا ہے۔
وزارت دفاع کے اندرونی ذرائع کے مطابق اس نوٹیفکیشن سے پہلے بھارتی فوج غیر قانونی مواد کو ہٹانے یا بلاک کرنے کے لیے الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت پر انحصار کرتی تھی۔
بھارتی حکومت کا یہ اقدام اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ کسی بھی ملک کی فوج کو جب اپنا امیج خطرے میں نظر آتا ہے تو وہ قانون سازی کرتے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












