جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

صدر بن کر روس اور چین کے تعلقات کمزور کروں گا، ٹرمپ

02 نومبر, 2024 13:35

امریکی صدارتی انتخابات 2024 میں ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدر بننے کے بعد وہ روس اور چین کے درمیان تعلقات کمزور کریں گے۔

ری پبلیکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر جو بائیڈن کو دو نیوکلیئرپاورز کے تعلقات کو مضبوط کرنے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ بائیڈن نے امریکا کی ساکھ کو دنیا بھر میں متاثر کیا ہے۔

ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جو بائیڈن انتظامیہ نے روس ،چین، ایران، شمالی کوریا جیسے ممالک کو تعلقات بنانے کا موقع فراہم کیا جب کہ بائیڈن نے روس اور چین کو ایک کرنے میں مدد کی ہے جو کہ شرمناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

امریکی الیکشن میں نئے صدر کا انتخاب کیسے ہوگا؟

امریکی انتخابات: اگر ٹرمپ بمقابلہ کملا ہیرس برابر رہا تو کیا ہوگا؟

سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس اور چین شنگھائی تعاون تنظیم، برکس اور متعدد اہم گروپس کا حصہ ہیں اور یہ امریکا اور امریکی ڈالر کی دنیا بھر میں اہمیت کے لئے خطرہ ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔