جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

بابر اعظم کو ٹیم سے باہر کرنے پر شان مسعود کا مؤقف سامنے آگیا

02 نومبر, 2024 14:55

پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے ٹیسٹ اسکواڈ سے ‘بریک’ سے انہیں نقصان پہنچانے کے بجائے فائدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ کافی عرصے سے حوصلہ افزا بیٹنگ کارکردگی سے محروم بابر اعظم کو انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچوں کے لیے پاکستانی اسکواڈ سے باہر کردیا گیا تھا، جس کے بعد قومی ٹیم نے ساڑھے تین بعد ہوم گراؤنڈ میں ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی تھی۔

شان مسعود نے بی بی سی کے ریڈیو پروگرام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں بابر اعظم دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہے،  میں یہ کہنے والا کوئی نہیں کہ ان کا کوئی مستقبل نہیں،  ان میں ٹیسٹ کرکٹ کے عظیم ترین بلے بازوں میں سے ایک ہونے کی خوبی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

بابر اعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

بابر اعظم کے والد نے بیٹے کو ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر کرنے پر خاموشی توڑ دی

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ہمیشہ آئی سی سی بیٹنگ رینکنگز میں میں موجود یا اس کے آس پاس رہا ہے، لیکن کبھی کبھی لوگوں کو وقفے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے اس وقفے سے بابر اعظم کو بہت فائدہ ہوگا اور وہ ایک مضبوط کھلاڑی کے طور پر واپس آئیں گے، کبھی کبھار باہر نکالے جانے اور سانس لینے میں کوئی حرج نہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔