غزہ جنگ؛ بی بی سی کے ملازمین بھی ‘غیر جانبدارنہ رپورٹنگ’ پر بول اُٹھے

غزہ جنگ؛ بی بی سی کے ملازمین بھی ‘غیر جانبدارنہ رپورٹنگ’ پر بول اُٹھے
اسرائیل کے اتحادی برطانیہ کے معروف ٹی وی چینل بی بی سی کے ملازمین بھی غزہ جنگ میں غیر جانبدارنہ رپورٹنگ نہ کرنے پر بھڑک اُٹھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بی بی سی کے 100 سے زائد ملازمین نے جنرل ٹِم ڈیوی کے نام ایک خط پر دستخط کیے ہیں، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل اور حماس جنگ کی رپورٹنگ میں "منصفانہ، درستگی اور غیر جانبداری کا دوبارہ عہد کریں۔
خط میں بی بی سی پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ غزہ کی کوریج میں مسلسل منصفانہ اور درست ثبوت پر مبنی صحافت فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔
مزید پڑھیں: حماس، حزب اللہ کا خوف! نیتن یاہو کا بیٹے کی شادی ملتوی کرنے کا منصوبہ
دستخط کنندگان نے بی بی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ ہر مضمون میں شامل کرے کہ "اسرائیل بیرونی صحافیوں کو غزہ تک رسائی نہیں دیتا، مضمون کی سرخیوں میں واضح کرنا کہ اسرائیل کہاں مجرم ہے، اکتوبر 2023 سے پہلے کے باقاعدہ تاریخی سیاق و سباق سمیت تمام انٹرویوز میں اسرائیلی حکومت اور فوجی نمائندوں کو مضبوطی سے چیلنج کرنا شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: مزاحمت کی علامت شہید یحییٰ سنوار کی آخری وصیت سامنے آگئی
خط میں اٹھائے گئے خدشات کے جواب میں کہا گیا ہے کہ حماس اسرائیل جنگ میں ادارے نے غیر جانبدارانہ خبریں فراہم کرنے کی کوشش کی ہے اور ہم جانتے ہیں دنیا میں اس معاملے کو کیسے رپورٹ کیا جاریا ہے۔
اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ بی بی سی عالمی نظریے کی عکاسی نہیں کرتا اور نہ ہی کر سکتا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












