اسرائیل نے غزہ میں 48 گھنٹوں کے دوران 50 سے زائد بچوں کو شہید کر دیا

اسرائیل نے غزہ میں 48 گھنٹوں کے دوران 50 سے زائد بچوں کو شہید کر دیا
اسرائیلی فوج نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ پر اسرائیلی حملوں میں 50 سے زائد بچوں کو شہید کر دیا۔
عالمی ادارہ یونیسیف نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے اندھا دھند حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ شہر میں پولیو کے قطرے پلانے کے مرکز پر دستی بم گرایا جس کے نتیجے میں کم از کم 4 بچے زخمی ہو گئے۔
لبنان کے وزیر اعظم نجیب میکاتی نے ملک کے شمال میں اسرائیل کی جانب سے ایک شہری کے اغوا کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک اسرائیلی فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ بحری افواج نے لبنان کے قصبے بطرون سے حزب اللہ کے ایک سینئر رکن کو گرفتار کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران کا اسرائیل اور اتحادی امریکا کو دندان شکن جواب دینے کا اعلان
7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کے نتیجے میں کم از کم 43,314 فلسطینی شہید اور 102,019 زخمی ہو چکے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق اس روز حماس کی زیر قیادت حملوں کے دوران اسرائیل میں 1139 افراد ہلاک ہوئے اور 200 سے زائد افراد کو یرغمال بنا لیا گیا۔
دوسری جانب لبنان میں جنگ کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 2,968 افراد شہید اور 13,319 زخمی ہو چکے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












