کبریٰ نے لباس کے ذریعے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کردی

کبریٰ نے لباس کے ذریعے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کردی (فوٹو: فائل)
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے کپڑوں کے ذریعے فلسطینیوں کی آواز بلند کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایک ویڈیو اَپ لوڈ کی جس میں انکے کپڑوں اور ڈوپٹے پر فلسطین پرچم کے رنگ اور پرچم نمایاں تھا۔
کبریٰ خان نے فلسطین کیلئے فنڈریزنگ ایونٹ میں شرکت کی تھی اور اس حوالے سے ایک خاص انسٹاگرام پوسٹ کی۔
مزید پڑھیں: جلد شادی کرنے والا ہوں! کیا گوہر اور کبریٰ ایک ہورہے ہیں؟
انہوں نے اس لباس کی ذیزائنر مہر خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس خوبصورت لباس کو خوبصورتی سے تیار کیا، ان کے لباس کا خاص حصہ ان کا دوپٹہ تھا، جس پر فلسطین کا نقشہ بنایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: "بگ باس میں مجھے اضافی سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی” وینا کا انکشاف
کبریٰ کے مطابق، یہ دوپٹہ ان کے دل کو چُھو گیا کیونکہ اس نے فلسطین کی نمائندگی کی۔
اداکارہ کی جانب سے دلکش انداز میں فلسطین کی نمائندگی پر مداحوں کی جانب سے انہیں خوب سراہا جارہا ہے جبکہ کئی تعریفی پیغامات بھی موصول ہوئے ہیں۔
View this post on Instagram
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












