اکتوبر کا مہینہ اسرائیل پر قیامت بن کر گزرا، مگر کیسے؟ ہلاکتیں

اکتوبر کا مہینہ اسرائیل پر قیامت بن کر گزرا، مگر کیسے؟ ہلاکتیں (فوٹو: فائل)
غزہ اور لبنان میں مزاحمتی تنظیموں کی کارروائیوں میں اکتوبر کا مہینہ اسرائیلی فوج پر قیامت بن کر گزرا۔
رپورٹس کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں اسرائیل کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، جنوبی لبنان میں جاری زمینی آپریشن میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 37 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔
غزہ میں جاری جنگ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں مجموعی طور پر 19 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ ایک اسرائیلی فوجی حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہوا۔ اس کے علاوہ غزہ میں ایک اسرائیلی قیدی کی ہلاکت کی بھی تصدیق ہوئی۔
مزید پڑھیں: اسرائیل نے غزہ میں 48 گھنٹوں کے دوران 50 سے زائد بچوں کو شہید کر دیا
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں اسرائیل کے اندر فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں 9 اسرائیلی شہری اور 2 پولیس اہکار ہلاک ہوئے۔ ان میں سے سب سے زیادہ مہلک حملہ یکم اکتوبر کو تل ابیب کے قریب ہوا جس میں 7 اسرائیلی جہنم واصل ہوئے۔
مزید پڑھیں: فلسطینیوں، لبنانیوں کی امداد! خواتین نے سونے کے زیورات عطیہ کردیے
اکتوبر میں اسرائیل پر ہونے والے ڈرون اور میزائل حملوں میں مجموعی طور پر 13 شہری ہلاک ہوئے جبکہ ڈرون حملوں کے نتیجے میں 6 اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔
غزہ اور لبنان میں ہونے والی زمینی جنگ، ڈرون اور راکٹ حملوں اور اسرائیل کے اندر فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں اکتوبر کے مہینے میں فوج اور پولیس کے اہلکاروں اور شہریوں سمیت 88 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












