جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

امریکی الیکشن؛ گلوکارہ نے قومی ترانے کے دوران ‘گالی’ بَک دی

03 نومبر, 2024 20:41

امریکا میں جاری صدارتی انتخابی مہم کے دوران امریکی ریپر گلوکارہ لومس نے قومی ترانے دوران گالی بَک ڈالی۔

رپورٹس کے مطابق صدارتی انتخابی مہم کے دوران آزاد امیدواروں کے ٹی وی مباحثے کے آغاز پر قومی ترانہ گاتے ہوئے گلوکارہ کی سنگین غلطی پر معافی مانگ لی ہے تاہم لوگوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

امریکی ریپر گلوکارہ لومس نے اپنی غلطی پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ مجھے بچپن سے یہی خوف تھا کہ میں سب کے سامنے پرفارمنس کے دوران کوئی بہت بڑی غلطی کرجاؤں گی۔

مزید پڑھیں: امریکی الیکشن؛ 2 روز قبل ہی 7 کروڑ 50 لاکھ افراد نے ووٹ کاسٹ کردیا

گلوکارہ نے کہا کہ یہ صرف ایک غلطی تھی اور لوگ اسے قومی ترانے کی توہین سے نہ جوڑیں، میرا ایسا کرنے کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتی۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی گلوکارہ قومی ترانہ گاتے ہوئے اچانک گالی بک دیتی ہیں اور منتظمین سے قومی ترانہ دوبارہ شروع کرنے کی اجازت مانگتی ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو آزادی سے منسوب کر دیا

وائرل ویڈیو میں یہ آواز بھی سنی جاسکتی ہے کہ کوئی گلوکارہ کو بتاتا ہے کہ یہ لائیو جا رہا ہے اور آپ دوبارہ نہیں پڑ سکتی ہیں تاہم وہ دوبارہ غلطی کرتی ہیں۔

اس موقع پر گلوکارہ لائیو جانے کو نظرانداز کرتے ہوئے کہہ دیتی ہیں کہ وہ پریشان ہوگئی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by LOOMIS (@officialloomis)

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔