شاہ رخ خان کا سیگریٹ نوشی سے متعلق حیران کُن انکشاف

شاہ رخ خان کا سیگریٹ نوشی سے متعلق حیران کُن انکشاف
دہلی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر سگریٹ نوشی سے متعلق حیران کُن انکشاف کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ نے ہفتے کے روز اپنی59 ویں سالگرہ منائی ہے اور اس موقع پر مداحوں سے ملاقات کے دوران اداکار نے ویڈیو میں انکشاف کیا کہ’ ایک اچھی خبر جو میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں وہ یہ کہ میں اب سگریٹ نوشی نہیں کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں:ویڈیو: شاہ رخ خان اور بیٹی کی وائرل ویڈیو نے دھوم مچا دی
انہوں نے کہا کہ مجھے لگاتھا سگریٹ چھوڑنے کے بعد میرا سانس نہیں پھو لے گا لیکن ابھی بھی سانس پھولنے کی کیفیت محسوس ہوتی ہے، انشااللہ وہ بھی ٹھیک ہوجائے گی‘۔
2012 میں شاہ رخ خان کو آئی پی ایل میچ کے دوران عوامی طور پر سگریٹ نوشی کرنے پر تنقید کا سامنا رہا ہے۔
بعد ازاں 2017 میں ایک تقریب کے دوران شاہ رخ نے بتایا تھا کہ میں اپنے بچوں آریان، سہانا اور ابراہم کی خاطر سگریٹ نوشی اور شراب نوشی چھوڑنے کا ارادہ کر رہا ہوں۔
خیال رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ ماضی میں روزانہ 100 سگریٹ پینے کا اعتراف کرچکے ہیں۔
View this post on Instagram
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












